کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 64
جُزْئٌ:… حصہ۔ حدیث نمبر (68): الفُحْشُ:… فحش گوئی /برا اور گندہ قول وفعل،بدزبانی،بدفعلی۔ شَانَہُ:… ’’عیب دارکرنا ‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ شَانَ یَشِیْنُ شَیْنًا ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے ۔جس کا مطلب ہے:بدزیب کرنا، بھدا بنانا۔ الْحَیَاء:… ’’حیا ء‘‘ حشمت اور عزت۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ’’ ہُوَ خُلُقٌ یَحْمِلُ عَلیٰ إِتْیَانِ الْحَمِیْدِ وَتَرْکِ الْقَبِیْحِ ‘‘ حیاایک ایسی صلاحیت کا نام ہے جو اچھے کام کرنے اور برے کام چھوڑنے پر ابھارتی اور تیار کرتی ہے ۔ زَانَہُ:… ’’اس کو خوبصورت بنانا‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ زَانَ یَزِیْنُ زَیْنًا ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (69): التَّأَنِّی:… تحمل /بردباری،توقف،تاخیر وغوروفکر۔ وَالعَجَلَۃُ:… جلد بازی، جلدی،تیزی،سرعت۔ حدیث نمبر (70): أدْوَمُہَا:… ’’سب سے زیادہ ہمشیگی والا ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ دَامَ یَدُوْمُ دَوْمًا وَدَوَامًا‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے:قائم وبرقرار رہنا۔ وَإِنْ قَلَّ:… ’’اگرچہ وہ تھوڑا ہو ‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ قَلَّ یَقِلُّ قِلَّۃً ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے ۔جس کا مطلب ہے: کم ہونا،تھوڑا ہونا۔ حدیث نمبر (71): صَلّٰی:… ’’درود پڑھا‘‘ یہ باب ’’ تَفْعِیْل ‘‘ صَلَّی یُصَلِّی صَلَاۃً ‘‘ سے فعل