کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 63
وسہولت آمیز شریعت واحکام۔ حدیث نمبر (63): أشکَرُ النّاسِ:… ’’لوگوں کا سب سے زیادہ شکر گزار/لوگوں میں سے سب سے زیادہ شکریہ ادا کرنے والا ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘شَکَرَ یَشْکُرُشُکْرًا ‘‘سے واحد مذکر اسم تفضیل ہے ۔ حدیث نمبر (64): کَرِیْمُ:… معزز /عزت کے لائق /عزت والا۔ فَأَکْرِمُوہُ:… ’’اس کی عزت کرو‘‘ یہ باب اِفْعَال‘‘ أَکْرَمَ یُکْرِمُ اِکْرَامًا ‘‘سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (65): دُلَّنِی:… ’’میری راہنمائی کریں /مجھے بتلائیے‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ دَلَّ یَدُلُّ دِلَالَۃً ‘‘ سے واحد مذکر حاضر فعل امر حاضرمعروف کاصیغہ ہے جس کا معنی ہے:دلالت کرنا، راہنمائی کرنا،راستہ دکھانا،اطلاع دینا۔ یُدخِلُنِی:… ’’وہ مجھے داخل کردے ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ أَدْخَلَ یُدْخِلُ اِدْخَالًا‘‘ سے فعل مضارع معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ لاَ تَغضَبْ:… ’’نہ تو غصہ کر ‘‘ یہ باب ’’ سَمِعَ یَسْمَعُ‘‘ غَضِبَ یَغْضَبُ غَضْبًا‘‘ سے فعل نہی حاضر معروف واحد مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (66): وَصَلاَحِ ذَاتِ البَینِ:… آپس میں صلح کروانا ۔ حدیث نمبر (67): الْہَدْیَ الصَّالِحَ:… ’’اچھی سیرت ‘‘ ،نقش قدم،طریقہ،سمت وجہت۔ السَّمْتَ الصَّالِحَ:… ’’عمدہ کردار ‘‘ نمایاں راستہ،وقار وتمکنت۔