کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 62
وَلَا تَرُدُّوا:… ’’نہ واپس کرو ‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ رَدَّ یَرُدُّ رَدًّا‘‘ سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ وَلَا تَضْرِبُوا:… ’’نہ مارو‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (60): إِرْحَمْ:… ’’رحم کر‘‘ یہ باب ’’سَمِعَ َیسْمَعُ ‘‘ رَحِمَ یَرْحَمُ رَحْمَۃً ‘‘ سے فعل امر حاضرمعروف واحد مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔جس کا مطلب ہے ۔مہربان ہونا،شفقت کرنا، ترس کھانا،معاف کرنا ۔ حدیث نمبر (61): أرَادَ اللّٰہُ:… ’’اللہ تعالی نے ارادہ کیا ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ أَرَادَ یُرِیْدُ اِرَادَۃً ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ أَدْخَلَ:… ’’اس نے داخل کیا ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ أَدْخَلَ یُدْخِلُ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ الرِّفْق:… نرمی/مہربانی، رحم، شفقت، ترس، حسن سلوک۔ حدیث نمبر (62): الأَدْیَانِِ:… ’’دین ‘‘ یہ جمع ہے دِیْنٌ کی جس کامطلب ہے ۔(1).مذہب،(2) عقیدہ،(3).ہر وہ طریقہ جس کے ذریعے رب تعالی کی عبادت کی جائے،(4).ملت وشریعت،(5)اسلام،(6)تین باتوں کا مجموعہ ’’دل سے اعتقاد،زبان سے اقرار،اور ارکان پر اعضاء وجوارح سے عمل کرنا،(7)طرز عمل، (8).سیرت،(9).عادت(10).تابعداری، الحَنِیْفِیَّۃُ:… ’’یک رو‘‘ ملت اسلا م،اسلام کی طرف مکمل میلا ن اور دوسری طرف سے یکسوئی ’’ الدِّیْنُ الْحَنِیْفُ ‘‘ وہ سیدھا مذہب جس میں کوئی کجی نہیں۔ السَّمْحَۃُ:… ’’آسان ‘‘ یہ سَمْحٌ کی تانیث ہے ’’ شَرِیْعَۃٌ سَمْحَۃٌ ‘‘ نرمی