کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 61
حدیث نمبر (55): أَنْفَقَ:… ’’اس نے خرچ کیا ‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال‘‘ اَنْفَقَ یُنْفِقُ ‘‘سے فعل ماضی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (56): دَاوُوا:… ’’علاج کرو‘‘ یہ باب ’’ مُفَاعَلَۃ ‘‘ دَاوَی یُدَاوِیْ مُدَاوَاۃً‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے ۔ مَرْضَاکُم:… ’’تمہارے مریض‘‘ جمع ہے مریض کی ۔ بِالصَّدَقَۃِ:… ’’صدقے کے ساتھ‘‘ یہ باب نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ ’’ صَدَقَ یَصْدُقُ صَدْقٌ وَصِدْقٌ‘‘ سے ہے جس کامطلب ہے: خیرات۔ حدیث نمبر (57): سَقیُ المَائِ:… ’’پانی پلانا ‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ سَقَی یَسْقِیْ سُقْیًا ‘‘سے مصدر ہے ۔ حدیث نمبر (58): مَا یُخرِجُ :… ’’ نہیں وہ نکالتا ‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ اَخْرَجَ یُخْرِجُ اِخْرَاجًا ‘‘ سے فعل مضارع معروف منفی واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ یَفُکَّ:… ’’وہ پھاڑ دیتاہے‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ فَکَّ یَفُکُّ فَکًّا‘‘ سے فعل مضارع معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔جس کا مطلب ہے ۔کھولنا،ڈھیلا کرنا،اجزاء الگ الگ کرنا۔ لَحْیَیْ:… ’’جبڑے‘‘ یہ تثنیہ ہے ’’ اللَّحْیُ‘‘ کا۔ حدیث نمبر (59): أَجِیْبُوا:… ’’قبول کرو /جواب دو ‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ اَجَابَ یُجِیْبُ اِجَابَۃً‘‘ سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے