کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 60
قُوْتُ:… خوراک/بدن کی بقا کے لیے ضروری اشیاء خوردنی،غذا،کھانا،آب ودانہ اس کی جمع اَقْوَاتٌ آتی ہے ۔ حِیزَتْ:… ’’ جمع کردیا گیا ہے /اکٹھا کر دیا گیا ہے ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘حَازَ یَحُوْزُحِیَازَۃً ‘‘ سے فعل ماضی مجہول واحدمونث کا صیغہ ہے۔ بِحَذَافِیْرِہَا:… ’’ اس کے جوانب واطراف کے ساتھ‘‘ یہ جمع ہے ’’ اَلْحَذْفَار اور اَلْحَذْفُوْر کی ۔ حدیث نمبر (51): فَلْیُرَ أثَرُ نعمۃ اللّٰه :… ’’چاہئے کہ دیکھا جائے اللہ تعالی کی نعمتوں کے اثرات/نشانات‘‘ یہ باب ’’فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ رَأَی یَرَی رَأْیًا ‘‘ سے واحد مذکر غائب فعل مضارع بہ لام امرغائب معروف کا صیغہ ہے۔ وکَرَامَتِہِ:… اس کی تکریم /فضل ۔ حدیث نمبر (52): أَحَبُّ:… ’’سب سے پسندیدہ‘‘ یہ باب ’’ فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ حَبَّ یَحَبُّ حُبًّا‘‘ سے واحد مذکر اسم تفضیل ہے۔ حدیث نمبر (53): وَأَبْغَضُ الْبِلَادِ:… سب سے مبغوض شہر/ناپسندیدہ شہر/سب سے قابل نفرت شہر۔ أَسْوَاقُہَا:… اس کے بازار/مارکیٹ۔اس کی واحد ’’ سُوْقٌ‘‘ آتی ہے ۔ حدیث نمبر (54): تَمُوتَ:… ’’تو فوت ہو جائے ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ مَاتَ یَمُوْتُ مَوْتًا‘‘ سے فعل مضارع معروف واحد مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ رَطْب:… ’’تر ‘‘ ذکر خیر کرنا /رطب اللسان ہونا، بھیگنا۔