کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 59
آکِلَ الرِّبَا:… ’’سود کھانے والا‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ أَکَلَ یَاْکُلُ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے اور ’’ الرِّبَا‘‘ یہ بھی باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ ’’رَبَا یَرْبُوْا رِبَائً وَرُبُوًّا‘‘سے ہے جس کا مطلب ہے: زیادہ ہونا،بڑھنا، پھولنا،چڑھنا،نشوونما پانا،بیاج ۔ وَمُوکِلَہُ:… ’’اس کو کھلانے والا‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ آکَلَ یُوْکِلُ ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ وَشَاہِدَیْہِ:… ’’اس کی گواہی دینے والے‘‘ یہ باب ’’سَمِعَ یَسْمَعُ‘‘ ’’ شَہِدَ یَشْہَدُ ‘‘سے اسم فاعل تثنیہ مذکر کا صیغہ ہے جس کا مطلب ہے:آنکھ سے دیکھی کان سے سنی بات بتانا۔ وَکَاتِبَہ:… ’’اس کو لکھنے والا‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ کَتَبَ یَکْتُبُ ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (49): اجتَنِبُوا:… ’’بچو/پرہیز کرو‘‘ یہ باب ’’ اِفْتِعَال ‘‘اِجْتَنَبَ یَجْتَنِبُ ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ مُسْکِرٍ:… ’’نشہ آور‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ اِسْکَرَ یُسْکِرُ ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (50): مَنْ أَصْبَحَ:… ’’جس نے صبح کی ‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ اَصْبَحَ یُصْبِحُ ‘‘سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ آمِنًا فِی سِربِہِ:… ’’امن والااپنے گھر میں ‘‘ اس کا دل مطمئن ہے یا وہ اپنے بال بچوں اور مال ودولت کی طرف سے مطمئن ہے ۔ مُعَافًی:… ’’تندرست /آفات وامراض سے محفوظ رکھا گیا‘‘ یہ باب ’’مُفَاعَلَۃٌ ‘‘ عَافَی یُعَافِیْ مُعَافَاۃً ‘‘سے اسم مفعول واحد مذکر کا صیغہ ہے۔