کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 57
بِغَیْرِ حَق:… ناحق۔ حدیث نمبر (42): أَبَی اللُّٰهُ :… ’’اللہ تعالی نے انکار کیا ہے ‘‘ یہ باب ’’ فَتَحَ یَفْتَحُ‘‘ أَبَی یَأْبَی ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ یَجْعَلَ:… ’’رکھے /بنائے ‘‘ یہ باب ’’فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ جَعَلَ یَجْعَلُ ‘‘سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (43): کَفَی:… ’’کافی ہے ‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ کَفَی یَکْفِیْ کِفَایَۃً ‘‘سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ أَنْ یُحَدِّثَ:… ’’ یہ کہ وہ بیان کرے ‘‘ یہ باب ’’ تَفْعِیْل‘‘ حَدَّثَ یُحَدِّثُ تَحْدِیْثًا ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ سَمِعَ:… ’’اس نے سنا ‘‘ یہ باب ’’سَمِعَ یَسْمَعُ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے حدیث نمبر (44): وَیلٌ:… ہلاکت/تباہی /بربادی /شروبرائی کا نزول ۔ لِیُضحِکَ:… ’’ تا کہ وہ ہنسائے‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال ‘‘ أَضْحَکَ یُضْحِکُ اِضْحَاکًا ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (45): مَا فَاتَکَ:… ’’جو رہ جائے تجھ سے ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ فات یفوت‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ صِدْقُ الْحَدِیثِ:… ’’سچی بات ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ صَدَقَ یَصْدُقُ صِدْقًا ‘‘ سے مصدرہے جس کا مطلب ہے:سچ بولنا،سچی بات کہنا، سچی بات بتانا۔