کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 56
آتا ہے ۔ لَا یُقْتَلْنَ:… ’’نہ وہ قتل کیے جائیں‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ قَتَلَ یَقْتُلُ ‘‘سے فعل مضارع بہ لائے نہی غائب مجہول جمع مونث غائب کا صیغہ ہے۔ النَّمْلَۃُ:… چیونٹی۔ والنَّحْلَۃُ:… شہد کی مکھی۔ وَالْہُدْہُدُ:… ہدہد۔ وَالصُّرَدُ:… ممولا/لٹورا،موٹے سر سفید پیٹ اور سبز پیٹھ کا ایک پرندہ جو چھوٹے پرندوں کو شکار کرتا ہے ۔ حدیث نمبر (39): أَفْضَوا:… ’’وہ پہنچ گئے‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال‘‘ افْضَی یُفْضِیْ اِفْضَائً ‘‘ سے فعل ماضی معروف جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے۔پہنچانا،لے جانا،محتاج ہونا ۔ مَا قَدَّمُوا:… ’’جوانہوں نے آگے بھیجا‘‘ یہ باب ’’تَفْعِیْل ‘‘ قَدَّم یُقَدِّمُ تَقْدِیْمًا ‘‘ سے فعل ماضی منفی معروف جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (40): وَتَعَوَّذُوا:… ’’پناہ مانگو‘‘ یہ باب ’’ تَفَعُّل‘‘ تَعَوَّذَ یَتَعَوَّذُ تَعَوُّذًا ‘‘سے فعل جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (41): لَزَوَالُ الدُّنْیَا:… ’’دنیا کا ختم ہونا ‘‘ لفظ دنیا ’’ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ دَنَا یَدْنُوا دُنُوًّا ‘‘ سے واحد مونث اسم تفضیل ہے جس کا مطلب ہے قریب ہونا اور چونکہ یہ جہاں آخرت کے مقابلے میں قریب ہے اس لیے اسے دنیا کہتے ہیں ۔ أَہْوَنُ:… ’’زیادہ آسان‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ ہَانَ یَہُوْنُ ہَوْنًا ‘‘سے اسم تفضیل واحدمذکر کا صیغہ ہے۔حقیر ہونا۔