کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 54
حدیث نمبر (30): یَحْمِلُ:… ’’وہ اٹھاتا ہے /اٹھائے گا ‘‘ یہ باب ’’ضَرَب یَضْرِبُ ‘‘ حَمَلَ یَحْمِلُ حَمْلًا ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (31): مَرَقَۃً:… شوربہ ۔ وَاغْرِفْ:… ’’انڈیل /ڈال ‘‘ یہ باب ’’ ضَرَب یَضْرِبُ ‘‘ غَرَفَ یَغْرِفُ غَرْفًا‘‘ سے فعل امرحاضر معروف واحدمذکرحاضر کا صیغہ ہے۔چلو بھرنا۔ لِجِیْرَانِکَ:… اپنے پڑوسی کے لیے ۔ حدیث نمبر (32): أَعَانَ:… ’’مدد کی‘‘ یہ باب ’’ اِفْعَال‘‘ اَعَانَ یُعِیْنُ اِعَانَۃً ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ خُصُومَۃٍ:… ’’لڑائی /جھگڑا‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ خَصَمَ یَخْصِمُ خَصْمًا وَخُصُوْمَۃً‘‘ سے مصدرہے ۔جھگڑے میں غالب آنا،مغلوب کرنا۔ سَخَطِ اللّٰهِ :… ’’اللہ تعالی کی ناراضگی ‘‘ یہ باب ’’ سَمِعَ یَسْمَعُ ‘‘ سَخِطَ یَسْخَطُ ‘‘ سے مصدرہے ۔ یَنْزِعَ:… ’’باز آجائے /رک جائے‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ نَزَعَ یَنْزِعُ نَزْعًا‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (33): ذُکِّرْتُم:… ’’تم کو نصیحت کی جائے ‘‘ یہ باب ’’تَفْعِیْل‘‘ ذَکّرَ یُذَکِّرُ تَذْکِیْرًا ‘‘ سے فعل ماضی مجہول جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ فَانْتَہُوا:… ’’رک جاؤ /باز آجاؤ‘‘ یہ باب ’’ اِفْتِعَال‘‘ اِنْتَہَی یَنْتَہِیْ اِنْتِہَائً ‘‘ سے فعل امر حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔