کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 52
حدیث نمبر (21): احْتَجَرَ:… ’’پردے میں رکھا ہے‘‘ یہ باب ’’ اِفْتِعَال‘‘ ’’ اِحْتَجَرَ یَحْتَجِرُ ‘‘سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ بِدْعَۃٍ:… ’’بدعت‘‘ یہ باب ’’ فَتَحَ یَفْتَحُ ’’بَدَعَ یَبْدَعُ بِدْعًا ‘‘ سے ہے جس کا مطلب ہے:نئی چیز نکالنا، ایسی چیزپیدا کرناجس کی کوئی مثال پہلے سے نہ ہو،ابتداء کرنا،کوئی چیز بغیر نمونہ کے بنانا،کوئی شے ایجاد کرنا۔ حدیث نمبر (22): إِرْقِیْ:… ’’تو دم کر‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ رَقَی یَرْقِیْ رُقْیًا وَرُقْیَۃً ‘‘ سے فعل امر حاضر معروف واحد مؤنث حاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (23): أَلدُّعَائُ:… ’’دعا‘‘ یہ باب’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ ’’دَعَا یَدْعُوْادَعْوًا وَدَعْوَۃً وَدُعَائً‘‘ سے ہے جس کا مطلب ہے: 1.سوال کرنا، 2. کسی کو پکارنا یا بلانا اور آواز دینا، 3.کسی کام کی ترغیب دلانا،4. مدد طلب کرنا ۔ الْعِبَادَۃُ:… ’’عبادت‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ ’’ عَبَدَ یَعْبُدُ عِبَادَۃً وَعُبُوْدِیَّۃً‘‘ سے ہے جس کا معنی ہے: عبادت کرنا، خشوع وخضوع کرنا۔ حدیث نمبر (24): لا تُرَدُّ:… ’’نہیں رد کی جاتی‘‘ یہ باب’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ رَدَّ یَرُدُّ رَدًّا ‘‘سے فعل مضارع مجہول واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔ دَعْوَۃُ الْوَالِدِ لِوَلَدِہِ:… والد کی دعا اولاد کے لیے ۔ حدیث نمبر (25): وَاعْدِلُوا:… ’’اور عدل وانصاف کرو‘‘ یہ باب ’’ ضَرَب یَضْرِبُ ‘‘ عَدَلَ یَعْدِلُ