کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 51
حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ وَلَا تَسْتَکْثِرُوا:… ’’نہ تم کثرت حاصل کرو /نہ تم کثرت حاصل کرو‘‘ یہ باب ’’ ِاسْتِفْعَال ‘‘ اِسْتَکْثَرَ یَسْتَکْثِرُ اِسْتِکْثَارًا ‘‘سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (19): إِجْلَالِ:… ’’تعظیم کرنا‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ اَجَلَّ یُجِلُّ اِجْلاَلاً ‘‘سے مصدر ہے۔ إِکْرَامَ:… ’’عزت کرنا‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ اَکْرَمَ یُکْرِمُ اِکْرَامًا ‘‘سے مصدر ہے۔ ذی الشَّیْبَۃِ:… ’’بڑھاپے والا‘‘ یہ باب ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ ’’ شَابَ یَشِیْبُ‘‘ سے مصدر ہے جس کا مطلب ہے سفید بالوںوالا ہونا،بوڑھا ہونا۔ غَیْرِ الْغَالِیْ:… ’’نہ غلو کرنے والا‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ غَلَا یَغْلُوا غُلُوًّا ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے ۔ وَالْجَافِیْ:… ’’پہلو تہی کرنے والا‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ جَفَا یَجْفُو جَفْوًا وَجَفَائً ‘‘ سے اسم فاعل واحدمذکر کا صیغہ ہے ۔ ذِی السُّلْطَانِ الْمُقْسِط:… ’’انصاف کرنے والا بادشاہ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال ‘‘ اَقْسَطَ یُقْسِطُ اِقْسَاطًا ‘‘ سے اسم فاعل واحد مذکر کا صیغہ ہے ۔ حدیث نمبر (20): شَیْئَیْنِ:… ’’دو چیزیں ‘‘ شیء کا تثنیہ ہے ۔ لَنْ تَضِلُّوا:… ’’ہر گز نہیں تم گمراہ ہوگے‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘ ضَلَّ یَضِلُّ ضَلَالا ًوَضَلَالَۃً ‘‘ سے فعل مضارع منفی مؤکد بلن معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔ کج راہ ہونا،دین سے پھرنا،حق راستہ سے ہٹنا،بھٹکنا۔