کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 50
سُرُوْرًا وَمَسَرَّۃً ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ فَلْیَقْرَأْ:… ’’چاہیے کہ وہ پڑھے‘‘ یہ باب ’’فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ قَرَأَ یَقْرَأُ قِرَائَ ۃً ‘‘ سے فعل امر معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (16): قِرَائَ ۃً:… ’’پڑھنے کے اعتبار سے‘‘ یہ باب ’’ فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ قَرَأَ یَقْرَأُ قِرَائَ ۃً ‘‘ سے مصدر ہے ۔ یَخْشَی:… ’’وہ ڈرتا ہے‘‘ یہ باب ’’ سَمِعَ یَسْمَعُ‘‘ خَشِیَ یَخْشَی خَشْیَۃً ‘‘ سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ ڈرتے رہنا،ڈر ہونا،کھٹکا ہونا، اندیشہ ہونا۔ حدیث نمبر (17): زَیِّنُوا:… ’’مزین کرو خوبصورت کرو‘‘ یہ باب ’’ تَفْعِیْل‘‘ زَیَّنَ یُزَیِّنُ تَزْیِیْنًا ‘‘ سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔سجانا،مزین کرنا۔ بِأَصْوَاتِکُمْ:… ’’اپنی آوازوں کے ساتھ‘‘ یہ جمع ہے صوت کی ۔ یَزِیْدُ:… ’’زیادہ کرتا ہے‘‘ یہ باب ’’ ضَرَب یَضْرِبُ ‘‘ زَادَ یَزِیْدُ زِیَادَۃً ‘‘سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔بڑھنا،زیادہ ہونا،بہت ہونا۔ حُسْنًا:… حسن / خوبصورتی۔ حدیث نمبر (18): وَلَا تَجْفُوا:… ’’نہ تم پہلو تہی کرو ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘ جَفَا یَجْفُو جَفْوًا وَجَفَائً ‘‘ سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔اعراض کرنا ۔ وَلَا تَغْلُوا:… ’’نہ تم غلو کرو‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ ‘‘غَلَا یَغْلُوا غُلُوًّا ‘‘ سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ مبالغہ کرنا،حدسے بڑھنا۔ وَلَا تَأْکُلُوا:… ’’نہ تم کھاؤ‘‘ یہ باب ’’ نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ أَکَلَ یَأْکُلُ ‘‘سے فعل نہی