کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 47
حدیث نمبر (4): مَاحَسَدَ تْکُمُ:… ’’نہیں تم سے حسد کرتے‘‘ یہ باب ’’نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ ’’حَسَدَ یَحْسُدُ ‘‘ سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔ اَلتَّأْمِیْن:… ’’آمین کہنا ‘‘ یہ باب ’’ تَفْعِیْل ‘‘ ’’ أَمَّنَ یُؤَمِّنُ تَأْمِیْنًا‘‘ سے مصدر ہے۔ حدیث نمبر (5): أَطْعِمُوا:… ’’کھانا کھلاؤ‘‘ یہ باب ’’اِفْعَال‘‘ اَطْعَمَ یُطْعِمُ اِطْعَامًا ‘‘ سے فعل امر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ تُوْرَثُوا:… ’’تم وراث بنا دئیے جاؤگے ‘‘ یہ باب ’’حَسِبَ یَحْسِبُ‘‘ وَرِثَ یَرِثُ وِرْثًا‘‘ سے فعل مضارع مجہول جمع مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ الجِنَانَ:… ’’جنتیں: ’’الجنۃ‘‘ کی جمع ہے جس کا مطلب ہے درختوں سے ہرا بھرا باغ چاہے ارضی ہو یا سماوی ۔ حدیث نمبر (6): تَصَافَحَ:… ’’آپس میں مصافحہ کرتے ہیں‘‘ یہ باب ’’ تَفَاعُلتَصَافَحَ یَتَصَافَحُ تَصَافُحًا‘‘ سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ لَمْ تُفَرِّقْ:… ’’نہیں جدا ہوتیں‘‘ یہ باب ’’ تَفْعِیْلفَرَّقَ یُفَرِّقُ تَفْرِیْقًا‘‘ سے فعل مضارع معروف نفی جہد بلم واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔ أَکُفُّہُمَا:… ’’ان کی ہتھیلیاں‘‘ ’’الکف‘‘ کی جمع ہے ہاتھ یا ہتھیلی انگلیوں سمیت۔ یُغْفَرَ:… ’’معاف کردیا جاتا ہے‘‘ یہ باب ’’ ضَرَبَ یَضْرِبُ ‘‘ غَفَرَ یَغْفِرُ غَفْرًا وَغُفْرَانًا ‘‘ سے فعل مضارع مجہول واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔ حدیث نمبر (7): بِالطَّعَّانِ:… ’’بہت زیادہ طعن کرنے والا‘‘ یہ باب ’’ فَتَحَ یَفْتَحُ ‘‘ طَعَنَ یَطْعَنُ