کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 34
’’اللہ تعالیٰ جب کسی گھر والوں کے ساتھ خیر وبھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو نرمی ان میں داخل کردیتا ہے۔‘‘ 30۔ آسان اور یک رَو دین پسندیدہ ہے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الْأَدْیَانِِ إِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی الْحَنِیْفِیَّۃُ السَّمْحَۃُ)) [1] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب دین؛ یک رَو اور آسان دین ہے۔‘‘ 31۔ لوگوں کا شکر گزار اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَشْکَرُ النَّاسِ لِلّٰہِ أَشْکَرُہُمْ لِلنَّاسِ)) [2] ’’جو شخص جس قدر لوگوں کا شکر گزار ہو گا اسی قدر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوگا۔‘‘ 32۔ قوم کے سردار کی عزت سنت ہے سیدناعبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَتَاکُمْ کَرِیْمُ قَوْمٍ فَأَکْرِمُوہُ)) [3] ’’جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز آدمی آئے تو اس کی عزت کیا کرو۔‘‘ 33۔ غصے کو پی جانا جنت کا باعث ہے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ((قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ دُلَّنِی عَلٰی عَمَلٍ یُدخِلُنِی الْجَنَّۃَ، قَالَ: لَا تَغْضَبْ وَلَکَ الْجَنَّۃُ)) [4]
[1] صحیح الجامع: ۱۶۰. [2] صحیح الجامع: ۱۰۰۸. [3] صحیح الجامع: ۲۶۹. [4] صحیح الجامع: ۷۳۷۴.