کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 31
پوری دنیا اکٹھی کرکے دے دی گئی ہے۔‘‘ 19۔ نعمت الٰہی کا اظہار سنت ہے ابو الاحوص کے والد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا آتَاکَ اللّٰہُ مَالاً فَلْیُرَ أَثَرُ نِعْمَۃِ اللّٰہِ عَلَیْکَ وکَرَامَتِہٖ))[1] ’’اللہ تعالیٰ جب تجھے مال عطا کرے تو اس کی نعمت اور کرامت کے اثرات تجھ پر نظر آنے چاہئیں۔‘‘ 20۔ اللہ کے ہاں پسندیدہ نام سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الأَسْمَائِ إِلَی اللّٰہِ عَبْدُ اللّٰہِ وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ وَالْحَارِثُ۔))[2] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب نام: عبداللہ، عبدالرحمن اور حارث ہیں۔‘‘ 21۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب جگہ مسجد ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ مَسَاجِدُہَا، وَأَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ أَسْوَاقُہَا)) [3] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں تمام علاقوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ مسجدیں ہیں اور تمام علاقوں میں سب سے ناپسندیدہ جگہ بازار ہیں۔‘‘
[1] صحیح الجامع: ۲۵۴. [2] صحیح الجامع: ۱۶۲. [3] صحیح الجامع: ۱۶۷.