کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 30
((کُلُّ جَسَدٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ أَوْلٰی بِہٖ))[1]
’’ہر وہ جسم جوحرا م سے پرورش پائے اس کے لیے آگ ہی بہتر ہے۔‘‘
15۔ سود لعنت کا باعث ہے
سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَعَنَ اللّٰہُ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَہٗ وَشَاہِدَیْہِ وَکَاتِبَہٗ ہُمْ فِیْہِ سَوَائٌ)) [2]
’’سود کھانے والے، کھلانے والے، گواہ بننے والے اور لکھنے والے سب پر اللہ تعالی کی لعنت ہے اور یہ سب گناہ میں برابر ہیں۔‘‘
16- 17۔ ہر نشہ آور چیز حرام ہے
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِجْتَنِبُوا کُلَّ مُسْکِرٍ)) [3]
’’ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کیا کرو۔‘‘
18۔ صحت، امن اور رزق بہترین نعمتیں ہیں
سیدنا عبیداللہ بن محصن الخطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ أَصْبَحَ مِنکُمْ آمِنًا فِی سِرْبِہٖ مُعَافًی فِی جَسَدِہٖ عِندَہٗ قُوْتُ یَومِہٖ فَکَأَنَّمَا حِیْزَتْ لَہُ الدُّنیَا بِحَذَافِیْرِہَا)) [4]
’’جس شخص نے صبح اس حال میں کی کہ وہ اپنے گھرمیں امن سے ہو، اسے بدن میں عافیت وتندرستی حاصل ہو اور دن بھر کی خوراک اس کے پاس ہو تو گویا اسے
[1] صحیح الجامع: ۱۹ ۵ ۴.
[2] صحیح الجامع: 5089 ، 5090
[3] صحیح الجامع: ۱۴۷.
[4] صحیح الجامع: ۶۰۴۲.