کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 28
8۔ اللہ کے ہاں ایک مومن کے خون کی قیمت
سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَزَوَالُ الدُّنْیَا أَہْوَنُ عَلَی اللّٰہِ مِنْ قَتْلِ مُؤْمِنٍ بِغَیْرِ حَقٍّ)) [1]
’’پوری دنیا کا ختم ہوجانا اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مومن کو ناحق قتل کرنے سے زیادہ آسان ہے۔‘‘
9۔ مومن کے قاتل کی توبہ قبول نہیں ہوتی
سیدناانس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَبَی اللّٰہُ أَنْ یَجْعَلَ لِقَاتِلِ الْمُؤْمِنِ تَوبَۃً)) [2]
’’اللہ تعالیٰ نے اس بات سے انکار کردیا ہے کہ وہ مومن کو قتل کرنے والے کے لیے توبہ کا حق رکھے۔‘‘
10۔ سنی سنائی بات پھیلانا جھوٹے انسان کی روش ہے
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((کَفٰی بِالْمَرْئِ کَذِبًا أَنْ یُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَا سَمِعَ)) [3]
’’آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کردے۔‘‘
11۔ ہنسانے کے لیے جھوٹ تباہی کا باعث ہے
سیدنامعاویہ بن حیدہ القشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((وَیْلٌ لِلَّذِی یُحَدِّثُ فَیَکْذِبُ لِیُضْحِکَ بِہِ الْقَومَ وَیلٌ لَہٗ
[1] صحیح الجامع: ۵۰۷۸.
[2] صحیح الجامع: ۲۳.
[3] صحیح الجامع: ۴۴۸۲.