کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 26
باز نہیں آتا ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے۔‘‘
16۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرایا جائے تو رُک جاؤ
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِذَا ذُکِّرْتُم بِاللّٰہِ فَانْتَہُوا)) [1]
’’جب تمہیں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ نصیحت کی جائے تو رُک جایا کرو۔‘‘
1۔ نماز اور غلام کا خیال کرنا ضروری ہے
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِتَّقُوا اللّٰہَ فِی الصَّلاَۃِ وَمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ)) [2]
’’نماز اور اپنے غلاموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا۔‘‘
2۔ حسن اخلاق سب سے بھاری نیکی ہے
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَثْقَلُ شَیْئٍ فِی الْمِیْزَانِ الْخُلُقُ الحَسَنُ)) [3]
’’ترازُو میں سب سے زیادہ بھاری چیز حسن اخلاق ہے۔‘‘
3۔ حسن اخلاق والا محبوب الٰہی ہے
سیدنا اُسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَحَبُّ عِبَادِ اللّٰہِ إِلَی اللّٰہِ أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا)) [4]
’’اللہ تعالیٰ کو تمام بندوں سے محبوب ترین بندہ وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔‘‘
[1] صحیح الجامع: ۵۴۶.
[2] صحیح الجامع: ۱۰۵.
[3] صحیح الجامع: ۱۳۴.
[4] صحیح الجامع: ۱۷۹.