کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 25
((اتَّقُوا اللّٰہَ وَصِلُوا أَرْحَامَکُمْ)) [1]
’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور صلہ رحمی کیا کر و۔‘‘
13۔ ناحق زمین ہتھیانا ذلت ورسوائی کا باعث ہے
سیدنا یعلٰی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ أَخَذَ مِنَ الْأَرْضِ شَیْئًا ظُلْمًا جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یَحْمِلُ تُرَابَہَا إِلَی الْمَحْشَرِ)) [2]
’’جس آدمی نے زمین پر ناجائز قبضہ کیا، تو قیامت کے دن اس کی مٹی اٹھا کر محشر کی طرف لے کر آئے گا۔‘‘
14۔ پڑوسیوں کا خیال کرنا چاہیے
سیدناابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِذا عَمِلتَ مَرَقَۃً فَأَکْثِرْ مَائَ ہَا وَاغْرِفْ لِجِیْرَانِکَ مِنْہَا)) [3]
’’جب تو شوربہ تیار کرے تو اس میں پانی زیادہ ڈال لیا کر اور اپنے پڑوسیوں کو اس میں سے کچھ دے دیا کر۔‘‘
15۔ ناحق جھگڑے پر تعاون ناراضگی الٰہی کا باعث ہے
سیدناابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ أَعَانَ عَلٰی خُصُومَۃٍ بِظُلمٍ لَم یَزَلْ فِی سَخَطِ اللّٰہِ حَتّٰی یَنْزِعَ۔))[4]
’’جو شخص ظلم کرتے ہوئے کسی لڑائی جھگڑے پر مدد کرتا ہے جب تک اس سے
[1] صحیح الجامع: ۱۰۸.
[2] صحیح الجامع: ۵۹۸۴.
[3] صحیح الجامع: ۶۹۱.
[4] صحیح الجامع: ۶۰۴۹.