کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 24
((اِتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْدِلُوا فِیْ أَوْلاَدِکُمْ)) [1]
’’اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی اولاد میں عدل وانصاف کیا کر و۔‘‘
9۔ عہدہ طلبی خیانت ہے
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اِتَّقُوا اللّٰہَ فَإِنَّ أَخْوَنَکُمْ عِنْدَنَا مَنْ طَلَبَ العَمَلَ)) [2]
’’اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، بلاشبہ تم میںسب سے زیادہ خائن ہمارے نزدیک وہ ہے جو ذمہ داری خود طلب کرتا ہے۔‘‘
10۔ نا اہل کو عہدہ دینا قیامت کی نشانی ہے
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إِذا وُسِّدَ الْأَمْرُ إِلٰی غَیْرِ أَہْلِہٖ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ)) [3]
’’حب معاملہ نااہل کے سپرد کردیا جائے تو قیامت کا انتظار کر۔‘‘
11۔ حقیقی جہاد کی نشانی
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ قَاتَلَ لِتَکُونَ کَلِمَۃُ اللّٰہِ ہِيَ الْعُلْیَا فَہُوَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ)) [4]
’’جس شخص نے اللہ تعالیٰ کا کلمہ بلند کرنے کے لیے بھی لڑائی کی تو وہ سبیل اللہ میں ہے۔‘‘
12۔ صلہ رحمی تقرب الٰہی ہے
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح الجامع: ۱۰۷.
[2] صحیح الجامع: ۱۰۳.
[3] صحیح الجامع: ۸۲۶.
[4] صحیح الجامع: ۶۴۱۷.