کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 21
((مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یُحِبَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَلْیَقْرَأْ فِی الْمُصْحَفِ)) [1]
’’جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے تواسے چاہیے کہ وہ قرآن مجید کی تلاوت مصحف سے (دیکھ کر) کرے۔‘‘
13۔ تلاوت کی اصل خوبصورتی خشیت الٰہی ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((أَحْسَنُ النَّاسِ قِرَائَ ۃً الَّذِیْ إِذَا قَرَأَ رَأَیْتَ أَنَّہٗ یَخْشَی اللّٰہَ)) [2]
’’لوگوں میں سے اچھی قراء ت والا وہ ہے جب وہ قراء ت کرے تو آپ دیکھیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈر رہا ہے۔
14۔ قرآن مجید کو خوبصورتی سے پڑھنا سنت نبوی ہے
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
((زَیِّنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِکُمْ فَإِنَّ الصَّوْتَ الْحَسَنَ یَزِیْدُ الْقُرْآنَ حُسْنًا۔))[3]
’’ قرآن کریم کو اپنی آوازوں سے دلکش بناؤ، بلاشبہ اچھی آواز قرآن کے حسن میں اضافے کا باعث ہے۔‘‘
1۔ قرآن میں غلو اور اس سے پہلو تہی نہیں کرنی چاہیے
سیدناعبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اقرَئُ وْا الْقُرآنَ وَاعْمَلُوا بِہٖ وَلَا تَجْفُوا عَنْہُ وَلَا تَغْلُوا فِیہِ وَلَا تَأْکُلُوا بِہٖ وَلَا تَسْتَکْثِرُوا بِہٖ))[4]
[1] صحیح الجامع: ۶۲۸۹.
[2] صحیح الجامع: ۱۹۴.
[3] صحیح الجامع: ۳۵۸۱.
[4] صحیح الجامع: ۱۱۶۸.