کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 20
8۔ جھگڑالو انسان اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَی اللّٰہِ الْأَلَدُّ الخَصِمُ)) [1] ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے ناپسندیدہ وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہے۔‘‘ 9۔ نیکی پر خوشی اور برائی پر دُکھ ایمان کی نشانی ہے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذا سَرَّتْکَ حَسَنَتُکَ وَسَائَ تْکَ سَیِّئَتُکَ فَأَنْتَ مُؤْمِنٌ)) [2] ’’جب تیری نیکی تجھے خوش کردے اور تیری برائی تجھے بری لگے تو، تومومن ہے۔‘‘ 10۔ جو چیز دل میں کھٹکا پیدا کرے اسے ترک کردینا چاہیے سیدناابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا حَاکَ فِیْ نَفْسِکَ شَیْئٌ فَدَعْہُ)) [3] ’’جب تیرے دل میں کوئی چیز کھٹکے تو اسے چھوڑدے۔‘‘ 11۔ قرآن کو سیکھنے اور سکھانے والا کائنات کا بہترین شخص ہے سیدنا عثمان اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ))[4] ’’ تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘ 12۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی نشانی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] صحیح الجامع: ۳۹. [2] صحیح الجامع: ۶۰۰. [3] صحیح الجامع: ۴۸۴. [4] صحیح الجامع: ۳۳۱۹.