کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 16
(3)سلسلۃ الأحادیث الضعیفۃ (4) صحیح الجامع الصغیر (5) صحیح الترغیب والترہیب(6)ارواء الغلیل (7) تمام المنۃ (8) أصل صفۃ صلاۃ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم (9)أحکام الجنائز وبدعہا(10)تحقیق مشکاۃ المصابیح وفات: شیخ البانی رحمہ اللہ کی وفات ۲۲ جمادی الآخرۃ ۱۴۲۰ہجری بمطابق 3 اکتوبر 1999ء کو ہفتہ کے روزاُردن کے دارالحکومت عمان میں مغرب سے پہلے88 سال کی عمر میں ہوئی۔ عشاء کے بعد شیخ محمد ابراہیم شقرہ رحمہ اللہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنوبی مارکا کے محلے ہملان میں واقع قدیمی اور قریبی قبرستان میں تدفین ہوئی۔ کتاب سے استفادے کا طریقہ: اس کتاب ’’تحفۃ الأطفال فی تربیۃ الأشبال‘‘ میں ذکر کی جانے والی احادیث سے صحیح طور پر راہنمائی لینے کے لیے مندرجہ ذیل طریق کار اختیار کیا جائے: 1: ان احادیث کو زبانی یاد کروایا جائے۔ 2: ان احادیث کا ترجمہ اچھی طرح ذہن نشین کروایا جائے جو کہ ساتھ ہی لکھا ہوا ہے۔ 3: ان احادیث کے مشکل الفاظ کے معانی الگ سے یاد کروائے جائیں، اسی لیے مشکل الفاظ کو الگ سے ترتیب دیا گیا ہے اور اگرممکن ہو تو فاعل ومفعول کی شناخت کروائی جائے اور باب کی طرف بھی اشارہ کردیا جائے۔ 4: ان احادیث کا مفہوم سادہ زبان میں پیش کیا جائے، تاکہ حدیث کا مقصود ہر بچے اور بچی کے ذہن میں آسانی سے محفوظ ہو جائے۔ 5: ان احادیث سے کم ازکم تین تین اسباق (فوائد) نکالے جائیں تاکہ پڑھنے والے کو اندازہ ہو کہ یہ حدیث ہم سے کیا مطالبہ کرتی ہے۔