کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 15
3:… شیخ عبدالمحسن العباد حفظہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اَلْاَلْبَانِیُّ فِیْ زَمَانِنَا مِثْلُ اَحْمَدَ فِیْ زَمَانِہٖ، اِذَا رَاَیْتُمُ الرَّجُلَ یَتَکَلَّمُ فِی الْاَلْبَانِیِّ فَاِنَّہٗ مُتَّہَمٌ فِیْ دِیْنِہٖ وَاَنَّہٗ لَیْسَ مِنْ اَہْلِ السُّنَّۃِ وَلَیْسِ مِنَ السَّلَفِیَّۃِ فِیْ شَیْئٍ۔‘‘ ’’شیخ البانی رحمہ اللہ ہمارے زمانے میں ایسے ہی ہیں جیسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اپنے زمانے میں تھے، سو جب تم دیکھو کہ کوئی شخص شیخ البانی رحمہ اللہ کے متعلق طعن کرتا ہے تو وہ متہم فی الدین ہے اور وہ اہل السنہ میں سے نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس شخص کا سلفیت سے کوئی تعلق ہے۔‘‘ 4:… شیخ مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’إِنَّ الشَّیْخَ مُحَمَّدَ نَاصِرَ الدِّیْنِ الأَلبَانِیَّ لاَ یُوْجَدُ لَہٗ نَظِیْرٌ فِیْ عِلْمِ الْحَدِیْثِ۔‘‘ ’’علم حدیث میں شیخ البانی رحمہ اللہ جیسی کوئی مثال نہیں ملتی۔‘‘ 5:… شیخ حمود بن عبداللہ تویجری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اَلْاَ لْبَانِیُّ الآنَ عَلَمٌ عَلَی السُّنَّۃِ، الطَّعْنُ فِیِہِ إِعَانَۃٌ عَلَی الطَّعْنِ فِی السُّنَّۃِ۔‘‘ ’’شیخ البانی رحمہ اللہ سنت کے علمبردار ہیں اور ا ن پر طعن کرنا سنت میں طعن پر تعاون کرنے کے مترادف ہے۔‘‘ تالیفات: شیخ البانی رحمہ اللہ کی پوری زندگی تصنیف وتالیف جیسے اہم کام میں گزری، جن کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔ جن میں سے چند معروف ومشہور ہیں: (1) صحیح وضعیف سنن أربعۃ (2) سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ