کتاب: تحفۃ الأطفال في تربیۃ الأشبال - صفحہ 14
الْحَدِیْثِ مِثْل الْعَلاَّمَۃِ مُحَمَّد نَاصِرُ الدِّیْنِ الألبانی، وَسُئِلَ سَمَاحَتُہُ عَنْ حَدِیْثِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم: ((إِنَّ اللّٰهَ یَبعَثُ لِہٰذِہِ الأُمَّۃِ عَلٰی رَأْسِ کُلِّ مِایَٔۃِ سَنَۃٍ مَن یُجَدِّدُ لَہَا دِینَہَا)) فَسُئِلَ: مَنْ مُجَدِّدُ ہٰذَا الْقَرْنِ؟ فَقَالَ رَحِمَہُ اللّٰہُ: اَلشَّیْخُ مُحَمَّد نَاصِرُ الدِّیْنِ الألْبَانِی ہُوَ مُجَدِّدُ ہٰذَا الْعَصْرِ فِیْ ظَنِّیْ، وَاللّٰهُ أَعْلَمُ ’’میں نے موجودہ زمانے میں رُوئے زمین پر علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ جیسا محدث نہیں دیکھا۔ اسی طرح جب شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: ’’ اللہ تعالیٰ ہر سو سال کے بعد ایک ایسے شخص کو بھیجتاہے جو دین کی تجدید کرتا ہے۔ ‘‘[1] کے متعلق سوال ہوا کہ اس صدی کے مجدد کون ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: میرے خیال کے مطابق اس دور کے مجدد شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ہیں۔ 2:… شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’فَالَّذِیْ عَرَفْتُہٗ عَنِ الشَّیْخِ مِنْ خِلاَلِ اِجْتِمَاعِیْ بِہٖ وَہُوَ قَلِیْلٌ أَنُّہٗ حَرِیْصٌ جِداً عَلَی الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ وَ مُحَارَبَۃِ الْبِدْعَۃِ، سَوَائٌ کَانَ فِی الْعَقِیْدَۃِ أَمْ فِی الْعَمَلِ، أَمَّا مِنْ خِلاَلِ قِرَائَ تِی لِمُؤَلَّفَاتِہٖ فَقَدْ عَرَفْتُ عَنْہُ ذٰلِکَ وَ أَنُّہٗ ذُوْ عِلْمٍ جَمٍّ فِی الْحَدِیْثِ رِوَایَۃً وَ دِرَایَۃً۔‘‘ ’’شیخ سے میری ملاقات جو اگرچہ تھوڑی ہے اس سے مجھے تو معلوم ہوا ہے آپ حدیث پر عمل اور بدعت کے خلاف جنگ کرنے کے کافی شوقین ہیں، چاہے اس کا تعلق عقید ہ سے ہو یا عمل سے۔ اور آپ کی تالیفات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ روایت اور درایت کے اعتبار سے علم حدیث کے ماہر ہیں۔‘‘
[1] صحیح ابی داؤد: ۴۲۹۱.