کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 98
جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ چیز مردود ہے۔
گفتگو مختصراً ختم ہوئی۔[1]
پانچواں مطلب: کفر کے اثرات ونقصانات:
کفر کے بڑے خطرناک اثرات اورعظیم نقصانات ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں :
۱- دنیا اور آخرت کی ساری برائی کفر کے اثرات و نقصانات میں سے ہے۔
۲- کفر اپنے مرتکب کے لئے گمراہی کا سبب ہے:
اللہ کا ارشاد ہے:
﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللّٰہِ قَدْ ضَلُّوا
[1] القوادح فی العقیدہ، از علامہ ابن باز، یہ در اصل ایک تقریرہے جسے موصوف نے جامع کبیر میں ماہ صفر ۱۴۰۳ھ میں کی تھی، یہ تقریر میری پرسنل لائبریری میں ریکارڈ شدہ موجود ہے، الحمد للہ بعد میں یہ تقریر ۱۴۱۶ھ میں ’’القوادح فی العقیدۃ ووسائل السلامۃ منھا‘‘ کے نام سے کتابچہ کی شکل میں شائع بھی ہوئی، اس کی اشاعت اور مولف پر پیش کرنے کا اہتمام شیخ خالد بن عبد الرحمن الشایع نے کیا، اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔