کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 68
جس نے تجھے مٹی سے پیدا کیا ‘ پھر منی کے قطرے سے ‘ پھر تجھے پورا آدمی بنادیا۔لیکن میں تو عقیدہ رکھتا ہوں کہ وہی اللہ میرا پروردگار ہے‘ میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ کروں گا۔
چہارم: اعراض کا کفر:
اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے:
﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا عَمَّا أُنذِرُوا مُعْرِضُونَ﴾[1]
اورکافر لوگ جس چیز سے انہیں ڈرایا جارہا ہے اس سے اعراض کرتے ہیں۔
پنجم: نفاق کا کفر:
اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے:
﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ﴾[2]
[1] سورۃ الاحقاف: ۳۔
[2] سورۃ المنافقون:۳۔