کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 37
اللہ کے نزدیک پوری دنیا کا تباہ ہوجانا ایک مسلمان کے ناحق خون بہانے سے زیادہ ہلکا ہے۔ ۱۷- مکمل اسلام مسلمان کو ایمان کی چاشنی عطا کرتا ہے: چنانچہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ ثَلاثٌ مَنْ كُنَّ فيهِ؛ وجدَ بِهنَّ حَلاوَةَ الإيمانِ: مَن كان اللّٰہُ ورسولُه أَحَبَّ إليه ممّا سِواهما، وأَنْ يُحِبَّ المَرْءَ لا يُحِبُّهُ إلّا لِلّٰہِ، وأَنْ يَكْرَهَ أنْ يَعُودَ في الكُفْرِ بعد أن أنْقَذَهُ اللّٰہُ منہ كما يَكْرَهُ أنْ يُقْذَفَ في النّارِ ‘‘[1] تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی چاشنی پالے گا: جس شخص کے نزدیک اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)
[1] متفق علیہ: صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب من کرہ أن یعود فی الکفر کما یکرہ أن یلقی فی النار من الایمان، ۱/۱۳، حدیث(۲۱) صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب خصال من اتصف بھن وجد حلاوۃ الایمان، ۱/۶۶، حدیث(۴۳)۔