کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 32
عطاہوئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے عطاکردہ چیزوں پر قانع (قناعت کرنے والا) بنا دیا وہ کامیاب و کامراں ہوگیا۔ ۱۰-اسلام کے باعث اللہ تعالیٰ نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے: چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إذا أحْسَنَ أحَدُكُمْ إسْلامَهُ، فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُها تُكْتَبُ بعَشْرِ أمْثالِها إلى سَبْعِ مِئَةِ ضِعْفٍ، وكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُها تُكْتَبُ بمِثْلِها حتّى يَلْقى اللّٰہَ ‘‘[1] جب تم میں سے کوئی اچھی طرح اسلام قبول کرلیتا ہے تو وہ جو بھی نیکی کرتا ہے اسے (بڑھا کر) دس گنا سے لے کرسات سو گنا تک لکھا جاتا ہے، اور وہ جوبھی برائی کرتا ہے اسے اتنا (برائی کے برابر)ہی لکھاجاتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ سے ملاقات کرے۔
[1] صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب اذا ھم العبد بحسنۃ کتبت واذا ھم بسئیۃ لم تکتب، ۱/۱۱۸، حدیث(۱۲۹)۔