کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 25
تیسرا مطلب: اسلام کے ثمرات اور اس کی خوبیاں اسلام کے عظیم فضائل‘ لائق تعریف اثرات اور عمدہ نتائج ہیں، ان میں چند چیزیں حسب ذیل ہیں : ۱- صحیح اسلام دنیا و آخرت کی تمام بھلا ئیوں کا باعث ہے۔ ۲- اسلام پاکیزہ زندگی اور دنیا و آخرت کی سعادت کا عظیم ترین سبب ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [1] جو مرد یا عورت نیک عمل کرے دراں حالیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے یقینا پاکیزہ زندگی عطا فرمائیں گے اوران کے نیک اعمال کا بہترین بدلہ بھی انہیں ضرور دیں گے۔
[1] سورۃ النحل: ۹۷۔