کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 22
﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوا وَّآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوا وَّآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوا وَّأَحْسَنُوا ۗ وَاللّٰہُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾[1] ایسے لوگوں پر جو کہ ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جس کو وہ کھاتے پیتے ہوں جبکہ وہ لوگ تقویٰ رکھتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں اور نیک کام کرتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور ایمان رکھتے ہوں پھر پرہیز گاری کرتے ہوں اور خوب نیک عمل کرتے ہوں ‘ اللہ ایسے نیکو کاروں سے محبت رکھتا ہے۔ اور اسلام کے ساتھ احسان کا ذکر اللہ کے درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلّٰہِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ﴾[2]
[1] سورۃ المائدہ: ۹۳۔ [2] سورۃ البقرہ: ۱۱۲۔