کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 18
نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے ‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ بُنِيَ الإسْلامُ على خَمْسٍ: شَهادَةِ أنْ لا إلَهَ إلّا اللّٰہُ وأنَّ مُحَمَّدًا رَسولُ اللّٰہِ، وإقامِ الصَّلاةِ، وإيتاءِ الزَّكاةِ، وصَوْمِ رَمَضانَ وحَجِّ البَيْتِ ‘‘[1] اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس کی بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں ‘ نماز قائم کرنا‘ زکاۃ دینا‘ ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور خانۂ کعبہ کا حج کرنا۔ دوم: ایمان کا مرتبہ: اس کی ستر سے زائد شاخیں ہیں ‘ ان میں سب سے
[1] متفق علیہ: صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم :’’بنی الاسلام علی خمس‘‘، ۱/۹، حدیث(۸)، صحیح مسلم کتاب الایمان، باب ارکان الاسلام ودعائمہ العظام، ۱/۴۵، حدیث(۱۶)، نیز دیکھئے: ثلاثۃ الاصول، از شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ (حاشیہ ابن القاسم کے ساتھ طبع شدہ)ص ۲۵، ۴۷، مولف رحمہ اللہ نے مذکورہ ارکان میں سے ہر ایک کی ایک دلیل قرآن کریم سے اور ایک دلیل سنت نبوی سے ذکر فرمائی ہے۔