کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 11
تو جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دینا چاہتا ہے اس کے سینے کو اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے وہ گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کے سینے کوبہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔
میں نے اس رسالہ کو دو مباحث میں تقسیم کیا ہے، اور ہر مبحث کے تحت حسب ذیل مطالب ہیں :
٭پہلا مبحث: اسلام کا نور
پہلا مطلب: اسلام کا مفہوم۔
دوسرا مطلب: اسلام کے مراتب۔
تیسرا مطلب: اسلام کے ثمرات اور اس کی خوبیاں۔
چوتھا مطلب:اسلام کے نواقض(اسلام کو توڑدینے والے امور)۔
٭دوسرامبحث: کفر کی تاریکیاں
پہلا مطلب:کفر کا مفہوم۔
دوسرا مطلب: کفر کے اقسام۔
تیسرا مطلب: تکفیر کی خطرناکی۔