کتاب: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں - صفحہ 10
چنانچہ وہ اس حکم کا پیروکار اور اس کی منع کردہ چیزوں سے باز رہنے والا ہے، ارشاد باری ہے: ﴿أَفَمَن شَرَحَ اللّٰہُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍ مِّن رَّبِّهِ ۚ فَوَيْلٌ لِّلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُم مِّن ذِكْرِ اللّٰہِ ۚ أُولَـٰئِكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ﴾[1] کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے پس وہ اپنے پروردگار کی طرف سے ایک نور پر ہے‘ اور ہلاکت وبربادی ہے ان کے لئے جن کے دل یاد الٰہی سے (اثر نہیں لیتے بلکہ) سخت ہوگئے ہیں، یہ لوگ صریح گمراہی میں مبتلا ہیں۔ نیز ارشاد ہے: ﴿فَمَن يُرِدِ اللّٰہُ أَن يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ ۖ وَمَن يُرِدْ أَن يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ ۚ كَذَٰلِكَ يَجْعَلُ اللّٰہُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ﴾[2]
[1] سورۃ الزمر: ۲۲۔ [2] سورۃ الانعام:۱۲۵۔