کتاب: توحید باری تعالیٰ سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ازالہ - صفحہ 17
ہے؟ تو وہ سب یہی کہیں گے کہ اللہ ہے۔ان سے کہیں:کیا تم اُس سے نہیں ڈرتے؟‘‘
اور فرمان ِ الٰہی ہے:
﴿قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِیْھَآ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَo سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَo قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِo سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَoقُلْ مَنْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْیئٍ وَھُوَ یُجِیْرُ وَلَا یُجَارُ عَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَo سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ فَاَنّٰی تُسْحَرُوْنَ﴾(سورۃ المؤمنوں:۸۴۔۸۹)
’’اُن سے پوچھیں کہ یہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے کس کے ہیں؟ اگر آپ جانتے ہیں(توبتاؤ)۔وہ کہیں گے اللہ کے،انہیں کہیں:تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟ ان سے پوچھیں کہ ان ساتوں آسمانوں اور عرش ِ عظیم کا رب کون ہے؟ وہ کہیں گے:اللہ ہے،تو ان سے کہیں کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟ان سے پوچھیں کہ ہر چیز کی بادشاہی کس کے ہاتھ میں ہے،جو پناہ دیتا ہے مگر اسکے مقابل کوئی پناہ نہیں دے سکتا؟اگر تم جانتے ہوتو بتاؤ؟وہ کہیں گے کہ سب کچھ اللہ ہی کاہے۔اُنھیں کہیئے کہ پھر تم کدھر سے سحرزدہ کیئے جاتے ہو۔‘‘
اور ان کے علاوہ ایسی ہی دیگر آیات ان کو بطور ِثبوت سُنائیں۔
جب یہ بات پایہ تحقیق کو پہنچ گئی کہمشرکین توحیدِ ربوبیّت کا اقرار کرتے تھے مگر ان کا اقرارِ ربوبیّت اُنھیں اس توحید میں داخل نہ کرسکا جِس کی دعوت رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔اور آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ وہ توحید جس کا انھوں نے انکار کیا’’توحید ِ عبادت‘‘ تھی،جسے ہمارے زمانہ کے مشرکین ’’عقیدت‘‘ کا نام دیتے ہیں۔گویا وہ بزرگ وبرتراللہ کو تو شب وروز پکارتے تھے مگر ان میں سے بعض لوگ فرشتوں کو ان کی صلاحیت و صالحیّت اور مقرّبینِ الٰہی ہونے