کتاب: توحید باری تعالیٰ سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ازالہ - صفحہ 15
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم توحید ِ باری تعالیٰ سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ازالہ،اردو ترجمہ کتاب کَشْفُ الشُّبُہَات پہلی فصل...... رسولوں کی پہلی دعوت توحید ِ الوہیّت وعبادت کی تعلیم قارئین ِ کرام! اللہ آپ پر رحم فرمائے۔یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ اللہ سبحانہ‘ وتعالیٰ کو ہر قسم کی عبادت کے لیے منفرد اور یکہ وتنہا تسلیم کرنے کا نام ’’توحید‘‘ ہے اور یہی اُن تمام رسولوں کا دین ہے جنہیں اللہ نے اس دعوت کے لیٔے اپنے بندوں کی طرف بھیجا۔ان میں سے پہلے رسول حضرت نوح علیہ السلام ہیں،جنہیں اللہ نے اس وقت مبعوث فرمایا جب ان کی قوم ودّ،سواع،یغوث،یعوق اور نسر جیسے صالحین کے احترام وعقیدت میں غلو کا شکار ہوگئی۔[1] اور آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنھوں نے اُن صالحین کے بتوں کو توڑا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے ایسے لوگوں کا رسول بنایا جو عبادت کرتے‘حج کرتے‘صدقہ وخیرات کرتے اور اللہ کا بہت ذکر کیا کرتے تھے،لیکن مخلوقات ِ الٰہیہ میں سے بعض کو مثلاً فرشتوں‘عیسیٰ علیہ السلام‘ مریم علیھا السلام اور دیگر نیک لوگوں کو وہ اپنے اور اللہ کے درمیان واسطہ مقرر کر لیتے اور کہتے تھے کہ ہم ان کے ذریعہ تقرّب ِ الٰہی چاہتے
[1] تاریخ شاہد ہے کہ ان لوگوں نے صالحین کی قبروں پر گوناں گوں شرک ، قبروں طواف ، اہل قبول سے مرادیں مانگنا اور شیطان کی چالوں پر عمل کرنا شروع کر دیا تھا ۔ (قمر)