کتاب: توحید باری تعالیٰ سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ازالہ - صفحہ 14
اصل کتاب کوثر وتسنیم میں دُھلی‘شستہ وسلیس اور آبشار کی طرح رَواں دَواں عربی زبان میں ہے،جس کے متن میں ذیلی عنوانات اور آیات واحادیث کا حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔((مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہ))کے مفہوم ومطلب کے علاوہ کتاب کے آخر میں مؤلّف رحمہ اللہ کی سوانح حیات‘متن کے ترجمہ میں ذیلی عنوانات اور قرآنی آیات واحادیث ِ نبویہ(صلی اللہ علیہ وسلم)کے حوالہ جات لکھ دیئے ہیں تاکہ پڑھنے‘سمجھنے اور تحقیق کرنے میں آسانی رہے۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ اس کتاب کی طباعت واشاعت میں جن احباب نے داے درمے قدمے سخنے،کسی طرح بھی تعاون کیا ہے‘اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ ان کے اور مؤلّف و مترجم کے اس عمل کو دنیا وآخرت میں شرف قبول سے نوازے اور جزائے دارین عطا فرمائے۔آمین والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ‘ [1] ابوسلمان محمد منیر قمر نواب الدین ۲۷؍رجب ۱۴۰۰ ؁ھ (سابق ترجمان،ام القیوین شرعی کورٹ) ۱۰؍جون ۱۹۸۰ ؁ء ترجمان سپریم کورٹ،الخبروداعیہ متعاون مراکز ِدعوت وارشاد،الدمام،الخبر، الظہران(سعودی عرب)
[1] یہ مقدمہ طبع اول ہی سے جسے معمولی ترمیم و اضافہ کے ساتھ اس طبع میں بھی شائع کیا جا رہا ہے ۔ مترجم