کتاب: توحید باری تعالیٰ سے متعلقہ شکوک وشبہات کا ازالہ - صفحہ 111
۷۔یونانی مورّخ ڈاکٹرڈاکبرٹ: ’’شیخ کی رائے میں فوزوفلاح،دین ِحق اور سنّت ِ طیّبہ کی اتّباع میں ہے۔‘‘(شاہ عبدالعزیز) ۸۔معروف لبنانی مورّخ،پروفیسر فلپ ہٹی: ’’محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے جب دیکھا کہ مروّجہ اسلام علم ونظر کی رو سے قرآن کے بیان کردہ دین سے مختلف ہے تو انھوں نے اس کی تنقیح وتطہیر کا عہد کیا۔‘‘ (تاریخ ِعرب) ۹۔دائرہ معارفِ برطانیہ(انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا): ’’وہّابیت اسلامی تطہیر کی تحریک کا نام ہے اور وہابی رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اتّباع اورتعلیمات ِ نبوی(صلی اللہ علیہ وسلم)کے ماسوا ء سے گریز کرتے ہیں۔وہّابیّت کے دشمن دراصل اسلام کے دشمن ہیں۔‘‘ ۱۰۔پروفیسر ویلفرڈ: مستشرقین کے ایک گروہ نے مل کر ایک کتاب’’اسلام مغرب کی نظر میں‘‘ ترتیب دی ہے جس میں پروفیسر ویلفرڈ لکھتا ہے: ’’محمد بن عبدالوہّاب سب سے پہلے یہ کہا کرتا تھا کہ آپ پر شریعت ِ اسلامیہ کے مطابق زندگی گزارنا واجب ہے۔‘‘ وَالْفَضْلُ لِمَنْ شَھِدَتْ بِہٖ الْاَعْدَآء‘ وَآخِرُدَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَصَلّٰی اللّٰہُ عَلیٰ عَبْدِہٖ وَرَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمْ۔ ابوحسّان محمد منیر قمر نواب الدین ترجمان سپریم کورٹ،الخبر(سعودی عرب)