کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 98
5۔بہتر یہی ہے کہ کسی صحیح العقیدہ مسلمان بھائی کا ذبیحہ کھایا جائے۔
6۔موجودہ دور میں اہل سنت کی طرف منسوب دو بڑے فرقوں آل دیوبند اور آل بریلی کےعام عقائد ایک جیسے ہیں۔ان میں سے ایک فرقے کا ذبیحہ کھانا اور دوسرے کا ذبیحہ نہ کھانا کسی واضح دلیل سے ثابت نہیں ہے ۔
محمد یوسف لدھیانوی دیوبندی لکھتے ہیں:’’میرے لیے دیوبندی بریلوی اختلاف کا لفظ ہی موجب حیرت ہے۔آپ سن چکے ہیں کہ شیعہ سنی اختلاف تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو ماننے یانہ ماننے کے مسئلہ پر پیدا ہوا،اور حنفی وہابی اختلاف ائمہ ہدیٰ کی پیروی کرنے نہ کرنے پر پیدا ہوا۔لیکن دیوبندی بریلوی اختلاف کی کوئی بنیاد میرے علم میں نہیں ہے۔‘‘
(اختلاف اُمت اور صراط مستقیم ص25)
7۔ جس شخص کا اہل بدعت کے ذبیحے پر دل مطمئن نہیں ہے تو نہ کھائے مگر خوارج کی طرح تکفیری فتوے جاری کرتا نہ پھرے۔ان اہل بدعت میں سے ایسے سادہ ہیرے بھی ملتے ہیں جنھیں جب کتاب وسنت کی دعوت پہنچتی ہے تو والہانہ انداز میں لبیک کہتے ہوئے دین اسلام کے لیے اپنی جانیں اور مال قربان کردیتے ہیں۔
8۔اس امت میں سب سے بُرے لوگ خوارج اہل تکفیر ہیں،ان سے ہر وقت اجتناب کرنا(یعنی بچنا)چاہیے،مرجئہ اور جہمیہ سے بھی دور رہیں۔
9۔صحیح العقیدہ اہل حدیث(اہلسنت) علماء سے ہر مسئلے میں مکمل رابطہ رکھیں۔
10۔سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اورعزیز کو اللہ کابیٹا کہنے والوں کا ذبیحہ حلال ہے تو ان کلمہ گو اہل اسلام کا ذبیحہ کیوں حلال نہیں ہے جنھیں علمائے حق نے متفقہ طور پر کفار ومرتدین اور مشرکین کے حکم میں شامل نہیں کیا؟وما علینا الا البلاغ
(22 دسمبر 2006ء) (الحدیث:33)
جنات کا وجود ایک حقیقت ہے
سوال: جنات کی شرعی حیثیت کیا ہے؟آج کل عموماً کنواری اور خوب رولڑکی پر