کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 75
کلمۂ طیبہ کا ثبوت سوال کیا کلمۂ طیبہ"لاالٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کا ثبوت کسی صحیح حدیث میں ملتا ہے؟تحقیق سے جواب دیں۔ جزاکم اللّٰه خیرا۔ (حبیب محمد،بیاڑ۔دیر) الجواب: امام ابوبکر احمد بن الحسین البیہقی رحمہ اللہ (متوفی 458ھ) نے فرمایا: "اخبرنا ابو عبداللّٰه الحافظ:ثنا ابو العباس محمد بن يعقوب:ثنا محمد بن اسحاق:ثنا یحیی بن صالح الوحاظی: ثنا اسحاق بن یحیی الکلبی :ثنا الزہری :حدثني سعيد بن المسيب ان أبا هريرة رضي اللّٰه عنه عن النبي صلى اللّٰه عليه وسلم قال : (أنزل اللّٰه تعالى في كتابه فذكر قوما استكبروا فقال: { إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللّٰه يَسْتَكْبِرُونَ( وقال تعالى) إِذْ جَعَلَ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ فَأَنْزَلَ اللّٰه سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التَّقْوَى وَكَانُوا أَحَقَّ بِهَا وَأَهْلَهَا { الفتح : 26] وهي (لا إله إلا اللّٰه محمد رسول اللّٰه) استكبر عنها المشركون يوم الحديبية يوم كاتبهم رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم على قضية المدة؛ ’’ہمیں ابو عبداللہ الحافظ(امام حاکم،صاحب المستدرک)نے خبر دی(کہا):ہمیں ابو العباس محمد بن یعقوب(الاصم) نے حدیث بیان کی(کہا):ہمیں محمد بن اسحاق(بن جعفر،ابوبکر الصغانی)نے حدیث بیان کی(کہا):ہمیں یحییٰ بن صالح الوحاظی نے حدیث بیان کی (کہا):ہمیں اسحاق بن یحیٰ الکلبی نے حدیث بیان کی(کہا):ہمیں(ابن شہاب) الزہری نے حدیث بیان کی(کہا)؛مجھے سعید بن المسیب نے حدیث بیان کی،بے شک انھیں(سیدنا) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے)فرمایا:اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا تو تکبر کرنے والی ایک قوم کا ذکر کرکے فرمایا:یقیناً جب انھیں لاالٰہ الا اللہ کہا جاتاہے تو تکبر کرتے ہیں۔‘‘ (الصفت:35) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:جب کفر کرنے والوں نے اپنے دلوں میں جاہلیت والی ضد رکھی تو اللہ