کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 695
سے ثابت ہے؟ 3۔رشید احمد گنگوہی نے اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے لکھا : ’’اور جو میں ہوں وہ توہے اور میں اور تو خود شرک در شرک ہے۔‘‘ (فضائل صدقات ،حصہ دوم ،ص556،مکاتیب رشید یہ، ص10) یہ کہنا کہ وہ جو تو (اللہ)ہے وہ میں(رشید احمد گنگوہی )ہوں) ۔! کس آیت ،حدیث یا قول امام سے ثابت ہے؟ 4۔اشرف علی تھانوی دیوبندی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے کہا: ’’دستگیری کیجئے میرے نبی کشمکش میں تم ہی ہو میرے نبی‘‘ (نشر الطیب، ص194) یہ سمجھنا کہ کشمکش اور مصیبتوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی دستگیری فرماتے ہیں اور اسی طرح مدد کے لیے آپ کو پکارنا کس آیت ، حدیث یا قول امام ابو حنیفہ سے ثابت ہے؟ دیوبندیوں نے کبھی اپنے گریبانوں میں جھانک کر اپنا جائز ہ بھی لیا ہے یا بس دوسروں پر فتوے لگارہے ہیں؟! خلاصۃ التحقیق: دیوبندی تقلیدی مفتیوں(محمد ابراہیم حقانی ،غلام قادر نعمانی ، گل جمالی،انور شاہ ،عبدالحفیظ اور اصغر علی ربانی وغیرہم)کا اہل حدیث کے خلاف کذاب و مفتری سائلین کی جھوٹی سچی عبارتوں پر فتوی لگانا کہ اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،بالکل باطل اور مردود ہے۔وما علینا الا البلاغ۔ (29/ذوالقعدہ 1429ھ بمطابق 28/نومبر 2008ء) (حافظ زبیر علی زئی، مدرسہ اہل حدیث حضرو ۔ ضلع اٹک)