کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 690
کرتے ہیں کہ ان کتابوں کے مصنفین میں سے ایک بھی مقلد نہیں تھا۔
دیکھئے میری کتاب’’دین میں تقلید کا مسئلہ‘‘(ص50، 51)اور الکلام المفید فی اثبات التقلید(2)
تصنیف سر فراز خان صفدر دیوبندی (ص127،طبع 1413ھ)
کذاب و مفتری سائل کا یہ کہنا:کہ’’ اہل حدیث کے نزدیک صحیح بخاری کے علاوہ جملہ کتب احادیث مفتریات وتصنعات ہیں ‘‘بالکل جھوٹ اور افتراء ہے جس سے تمام اہل حدیث بری ہیں۔
15۔اہل حدیث کے نزدیک قرآن و حدیث کے دلائل کے ساتھ اگر شرعی عذر مثلاً سفر، حج(یوم عرفہ)اور بارش وغیرہ ہوتو جمع بین الصلوٰتین جائز و مسنون ہے ورنہ نہیں ہے۔
میں نے کئی مہینے پہلے لکھا تھا:
’’بعض لوگ شرع عذر کے بغیر حضر (اپنے گھر ،گاؤں اور شہر )میں دونماز یں جمع کرتے رہتے ہیں ،یہ عمل کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے بلکہ سراسر مخالف ہے، لہٰذا ایسے امور سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیے۔وما علینا الاالبلاغ۔
(10؍ مئی 2008ء)(ماہنامہ الحدیث:52ص25)
اس اعلان کے باوجود جو شخص ہمارے خلاف پرو پیگنڈا کرتا ہے وہ قیامت کے دن کے لیے جواب سوچ لے۔
16۔دیوبندی تبلیغی جماعت والےزکریا یوبندی صاحب کی غلط عبارات پر تنقید کرنا حد سے تجاوز نہیں بلکہ امر بالمعروف اور النہی عن المنکر کے باب میں سے ہے۔
زکریاصاحب نہ تو نبی تھے اور نہ صحابی ،تابعی، تبع تابعی یا امام تھے؟ وہ ایک دیوبندی صوفی تھے جنھوں نے خلیل احمد سہارنپوری دیوبندی کی صوفیا نہ بیعت کی تھی۔
دیکھئے سوانح۔۔ محمد زکریا، تصنیف ابو الحسن علی ندوی صوفی دیوبندی(ص62)
ان زکریا صاحب نے بطور رضا مندی واقرار بعض شرکیہ اشعار کا ترجمہ لکھا تھا:
’’رسول خدا نگاہ کرم فرمائیے اے ختم المرسلین رحم فرمائیے۔۔۔