کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 667
یاد رہے کہ شوہر پر بھی بیوی کے بہت سے حقوق ہیں جن کی ادائیگی اس پر فرض ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: "وَأَطْعِمْهَا إِذَا طَعِمْتَ ، وَاكْسُهَا إِذَا اكْتَسَيْتَ ، وَلا تُقَبِّحْ الْوَجْهَ ، وَلا تَضْرِبْ" ’’جب تو کھائے تو اسے بھی کھلا، جب تو پہنے تو اسے بھی پہنا اور اس کے چہرے کو برانہ کہہ اور نہ اسے (چہرے پر )مار۔‘‘ (سنن ابی داؤد :2143وسندہ حسن) میرے علم میں ایسے واقعات آئے ہیں کہ جن لوگوں کے پاس برٹش پاسپورٹ ہوتا ہے تو وہ اپنے ان ماتحتوں کو بہت تنگ کرتے ہیں جن کے پاس برٹش پاسپورٹ نہیں ہوتا۔ گویا وہ اپنے آپ کو کوئی آسمانی مخلوق سمجھتے ہیں۔ برطانیہ کی نیشنلٹی والامرد اپنی اس بیوی کو تنگ کرتا ہے جس کے پاس نیشنلٹی نہیں ہوتی اور اسی طرح نیشنلٹی والی بیوی اپنے اس شوہر کو بے حد تنگ کرتی ہےجس کے پاس برطانوی نیشنلٹی نہیں ہوتی ۔ ایسا کرنا بالکل حرام ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔‘‘ (صحیح بخاری:10) انھی الفاظ والی روایت سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے بھی ثابت ہے۔ دیکھئے صحیح مسلم (41،ترقیم دارالسلام : 162) وما علینا الا البلاغ (8؍مارچ 2008ء) دلہن کی گود میں چھوٹے بچے کو بٹھانا سوال: جب گھر میں نئی دلہن آتی ہے تو بعض لوگ اس کی گود میں چھوٹا بچہ بٹھاتےہیں تاکہ اس کی بھی اولاد ہو۔ کیا یہ جائز ہے؟(حاجی نذیر خان ، دامان حضرو ) الجواب: یہ ہندوانہ رسم ہے جس کا اسلام میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ لطیفہ : احمد رضا خان بریلوی نے لکھا ہے: ’’دلہن کو بیاہ کر لائیں تو مستحب ہے کہ اس کے پاؤں دھوکر مکان کے چاروں گوشوں میں چھڑکیں اس سے برکت ہوتی ہے یہ پانی بھی قابل وضو رہنا چاہیے اگر دلہن باوضو یا نابالغہ