کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 664
میں۔وہ کہتی ہے۔ میں نے کسی مولوی سے پوچھا تھا وہ کہتا تھا کہ سرخ اور سیاہ رنگ کا نظر آنا اچھا نہیں ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس استخارےکا کیا مطلب ہے؟ حافظ صاحب ! براہ مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیں اور اگر ہو سکے تو ذرا جلدی جواب دے دیں۔ میں نے یہ جواب انگلینڈ بھیجنا ہے اور ایک گزارش ہے کہ میرے دوست کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو اتفاق واتحاد اور سکون دےاور اس کی بیوی کو ہدایت دے کر راہ حق مسلک حق کی طرف موڑ دے۔(آمین)(ابو احمد ، میر پور) تنبیہ:سائل کے سوال کو من وعن نقل کیا گیا ہے۔ الجواب: آپ کے سوالات کے جوابات درج ذیل ہیں: 1۔غیر برادری میں شادی کرنا معیوب نہیں ہے۔ سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف القرشی الزہری المہاجر رضی اللہ عنہ نے ایک انصاری عورت سے شادی کی تھی۔ دیکھئے مؤطا امام مالک(روایۃ عبد الرحمٰن بن القاسم:150بتحقیقی ،روایۃ یحییٰ بن یحییٰ 2؍545ح 1184،وھو حدیث صحیح)صحیح بخاری(5153) اورصحیح مسلم (81/1427) 2۔صحیح العقیدہ مسلمان بھائیوں میں سے کسی کا اپنے آپ کو اعلیٰ اور دوسرے کو گھٹیا سمجھنا اسلام کی نظر میں جائز نہیں ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنْ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ" ’’آدمی کے شر کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر (گھٹیا) سمجھے۔‘‘(صحیح مسلم:2564) 3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں جن کے نام مع شوہروں کے نام درج ذیل ہیں: (1)۔فاطمہ رضی اللہ عنہا (علی بن ابی طالب القرشی الہاشمی رضی اللہ عنہ ) (2)۔زینب رضی اللہ عنہا (ابو العاص بن الربیع القرشی رضی اللہ عنہ ) (3)۔رقیہ رضی اللہ عنہا (سیدنا عثمان بن عفان القرشی الاموی رضی اللہ عنہ ) (4)۔اُم کلثوم رضی اللہ عنہا (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ )