کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 639
11۔جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعتیں سنت ہیں وہ دو دو رکعتیں پڑھنی ہیں؟ یا چار رکعتیں اکٹھی ایک سلام سے بھی پڑھی جا سکتی ہیں؟ 12۔سجدۂ تلاوت نفل نمازوں کے ممنوع اوقات میں( یعنی نماز فجر اور نماز اشراق کے درمیان اور نماز عصر اور غروب آفتاب کے درمیان کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ سجدۂ تلاوت فرض ہے؟ واجب ہے؟ یا کچھ اور؟ اگر ان اوقات میں تلاوت کے دوران آئے ہوئے سجدۂ تلاوت کو بعد میں کر لیا جائے تو کیسا ہے؟ 13۔مسجد میں بیٹھے ہوئے کسی شخص کے ٹھیک پیچھے دوسرا کوئی شخص اپنی انفرادی نماز پڑھ رہا ہو تو کیا وہ بیٹھا ہوا شخص اس نمازی کے سلام پھیرنے سے قبل اپنی جگہ سے اٹھ کر جا سکتا ہے؟ 14۔کئی مسجدوں میں(خاص کررمضان المبارک میں)نمازیوں کی اتنی کثرت ہوتی ہےکہ مسجد کا ہال اور صحن پرہو جانے پر سیڑھی کے راستے سے آنے والے جماعت میں شامل ہونے کے لیے اوپر جانا چاہیں تو ان کو نمازیوں کے سامنے سے گزرنا ہو گا۔ تو ایسی حالت میں کیا کرنا چاہیے؟ جماعت چھوڑدے یا نمازیوں کے سامنے سے گزر جائے؟ 15۔میت کو قبر میں دفنانے کے بعد قبر کے سرہانے سورۂ اخلاص (تین بار)سورۂ فلق سورۃ الناس ، سورۃفاتحہ اور سورۂ بقرہ کا پہلا رکوع اور پاؤں کی طرف سورہ ٔبقرہ کا آخری رکوع پڑھنے کے بعد حاضرین ہاتھ اٹھا کر دعا ئیں مانگتے ہیں کیا ایسا کرنا شرعاً ٹھیک ہے؟ 16۔کوئی اعتکاف کے لیے بیسویں رمضان کو اذان مغرب سے قبل کسی مجبوری اور لاچاری کی وجہ سے مسجد نہ پہنچ سکے تو کس وقت تک اس کا مسجد پہنچنا اعتکاف کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے؟ 17۔معتکف کو کس وقت اپنے حجرے میں داخل ہونا چاہیے ؟ 18۔معتکف اپنے حجرے کے باہر مسجد کے احاطے میں نماز، تلاوت قرآن ، دعا وغیرہ کر سکتا ہے؟