کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 633
القدوة الكامل العارف تقي الدين ،شيخ الإسلام مفتی الانام سيد العلماء قدوة الأئمة الفضلاء ناصر السنة قامع البدعة حجة اللّٰه على العباد فی عصرہ ، راد أهل الزيغ والعناد ، أوحد العلماء العاملين آخر المجتهدين" (العقود الدریہ ص8الردالوافرلابن ناصر الدین الدمشقی ص104، واللفظ لہ) 7۔ابو عبد اللہ محمد بن الصفی عثمان بن الحریری الانصاری الحنفی (متوفی 728ھ)فرماتے تھے: "إن لم يكن ابن تيمية شيخ الإسلام فمن ؟" اگر ابن تیمیہ شیخ الاسلام نہیں ہیں تو پھر کون ہے؟ (الردالوافرلابن ناصرالدین، ص98،56) 8۔ابو عبد اللہ محمد بن ابی بکر بن ابی العباس احمد بن عبدالدائم المعروف بابن عبدالدائم المقدسی الصالحی(متوفی 775ھ)نے حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو شیخ الاسلام کہا ہے۔دیکھئے الردالوافر(ص61) 9۔شمس الدین ابو بکر محمد بن محب الدین ابی محمد عبد اللہ بن المحب عبد اللہ الصالحی الحنبلی المعروف بابن المحب الصامت نے اپنے ہاتھ سے لکھا: "شيخنا الإمام الرباني شيخ الإسلام إمام الأعلام بحر العلوم والمعارف" (الردالوافر،ص91) 10۔حافظ ابن تیمیہ کے مشہور شاگرد حافظ ابن القیم الجوزیہ (متوفی 751ھ)نے ان کے بارے میں کہا: "شیخ الاسلام" (اعلام الموقعین ج2ص241طبع دارالجیل بیروت) ان دس حوالوں کے علاوہ اور بھی بہت سے حوالے ہیں جن میں حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی بے حد تعریف کی گئی ہےاور انھیں شیخ الاسلام جیسے عظیم الشان لقب سے یاد کیا گیا ہے ،مثلاً : حافظ ابن رجب الحنبلی (متوفی 795ھ) نے کہا: "الإمام الفقيه المجتهد المحدث الحافظ المفسر الأصولي الزاهد تقي الدين أبو العباس شيخ الإسلام وعلم الأعلام" (الزیل علیٰ طبقات الحنابلہ 2؍387ت395) ابن العماد الحنبلی نے کہا:"شيخ الاسلام...الحنبلي بل المجتهد المطلق" (شذرات الذہب 6؍81)