کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 632
"وفاة شيخ الاسلام ابي العباس تقي الدين احمد بن تيميه "
(البدایہ والنہایہ 14؍141دفیات 28ھ نیز دیکھئے ص146)
3۔شیخ علم الدین ابو محمد القاسم بن محمد بن البرزالی الشافعی رحمہ اللہ (متوفی739ھ)نے اپنی تاریخ میں کہا: "الشيخ الإمام، العالم العلم، العلامة الفقيه، الحافظ، الزاهد العابد المجاهد، القدوة شيخ الإسلام" (البدایہ والنہایہ 14؍141)
نیز دیکھئے العقود الدریۃ (ص 246)
4۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے شاگرد حافظ ابو عبداللہ محمد بن احمد بن عبدالہادی المقدسی الحنبلی رحمہ اللہ (متوفی 744ھ)نے
"العقود الدرية من مناقب شيخ الاسلام احمد بن تيمية" کے نام سے ایک کتاب لکھی جو 353صفحات پر مشتمل ہے، مطبعۃ المدنی قاہرہ مصر سے مطبوع ہے اور ہمارے پاس موجود ہے۔ والحمدللہ
اس کتاب میں ابن عبدالہادی نے کہا:
"هو الشيخ الإمام الربانی ، إمام الأئمة ومفتي الأمة وبحر العلوم سيد الحفاظ وفارس المعاني والألفاظ فريد العصر وقريع الدهر، شيخ الإسلام بركة الأنام وعلامة الزمان وترجمان القرآن علم الزهاد وأوحد العباد، قامع المبتدعين وآخر المجتهدين" (العقود الدریہ ص3)
5۔حافظ ابو الفتح ابن سید الناس الیعمری المصری رحمہ اللہ (متوفی 734ھ)نے حافظ جمال الدین ابو الحجاج المزی رحمہ اللہ کے تذکرے میں کہا:
"وهو الذي حداني على رؤية الشيخ الإمام شيخ الإسلام تقي الدين أبي العباس أحمد۔۔۔۔۔۔" (العقود الدریہ ص9)
6۔ کمال الدین ابو المعالی محمد بن ابی الحسن الزملکانی (متوفی727ھ)نے حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب " بيان الدليل على بطلان التحليل "پر اپنے ہاتھ سے لکھا :
" الشيخ السید الإمام العالم العلامة الاوحد البارع الحافظ الزاهد الورع