کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 628
لیا۔اس واقعے کو قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی نے اپنی کیسٹ میں بیان کیا ہے۔کیا یہ واقعہ کسی حدیث کی کتاب میں موجود ہے۔ اگر ہے تو یہ واقعہ سند کے اعتبار سے کیسا ہے؟ اس کے بارے میں آگاہ فرمائیں۔ جزاکم اللّٰه خیراً اللہ ہمیں قرآن و سنت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین) (خرم ارشاد محمدی دولت نگر گجرات ) الجواب: اس روایت کی کوئی سند یا ثبوت مجھے کسی کتاب میں نہیں ملا۔ روایت الفاظ اور قصے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موضوع و بے اصل روایت ہے۔ آپ قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی صاحب سے رابطہ کریں اور یہ پوچھیں کہ یہ روایت کہاں ہے؟(شہادت جنوری 2005ء)