کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 611
الجواب: امام طبرانی نے فرمایا:
"حدثنا احمد قال:حدثنا حفص بن عبداللّٰه الحلواني قال: حدثنا حفص ابن غياث عن ابي مالك الاشجعي عن ابي حازم (عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللّٰه صَلَّى اللّٰه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ ، فَقَالَ : " مَنْ صَاحِبُ هَذَا الْقَبْرِ ؟ " فَقَالُوا : فُلانٌ ، فَقَالَ : " رَكْعَتَانِ أَحَبُّ إِلَى هَذَا مِنْ بَقِيَّةِ دُنْيَاكُمْ) لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، إِلا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللّٰه "
(المعجم الاوسط ج1ص502،503ح 924)
احمد بن یحییٰ (ص496)ح910) الحلوانی (ص471ح857)کا ذکر سیراعلام النبلاء (13؍578)میں بلا توثیق مذکور ہے، دکتور محمد سعید البخاری نے کہا: " لم اقف علی ترجمتہ "مجھے اس کا تذکرہ نہیں ملا۔ (کتاب الدعاء، ج1 ص153)
اس سند کے ایک راوی حفص بن غیاث مدلس تھے۔
حافظ ابن سعد نے کہا: "وکان ثقۃ مامونا ثبتا الا انہ کان یدلس "’’وہ ثقہ مامون تھے سوائے یہ کہ وہ تدلیس کرتے تھے۔‘‘ (الطبقات الکبری 6؍390)
حافظ اثرم نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کیا: "ان حفصا کان یدلس "بے شک حفص تدلیس کرتے تھے۔(تہذیب التہذیب ج2ص359)
انھیں دارقطنی(طبقات المدلسین بتحقیقی 9المرتبہ الاولیٰ)العلائی(جامع التحصیل ص106)ابو زرعہ بن العراقی (کتاب المدلسین :13) السیوطی(11)ابو محمود المقدسی اور مفسرالدمینی(التدلیس فی الحدیث 21؍1)نے مدلسین میں ذکر کیا ہے۔
امام الشافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:
"فقلنا :لا نقبل من مدلس حديثا حتى يقول فيه ؛حدثنى او سمعت "
پس ہم نے کہا:ہم کسی مدلس سے کوئی حدیث اس وقت تک قبول نہیں کرتے جب تک وہ حدثنی یا سمعت نہ کہے(یعنی سماع کی تصریح کرے۔)(الرسالۃ ص380فقرہ 1035)