کتاب: فتاوی علمیہ المعروف توضیح الاحکام - صفحہ 602
مفہوم متن : تین آدمی کبھی اکٹھے نہیں ہوتے، پھر وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں مگر اللہ پر یہ حق ہے کہ وہ انھیں نہ لوٹائے۔(یعنی تین آدمی جب بھی اکٹھے ہو کر دعا کرتے ہیں ۔تو اللہ ان کی دعا قبول کرتا ہے رد نہیں کرتا)
بیہقی کی شعب الایمان اور کتاب الدعوات، دونوں میں مجھے یہ روایت تلاش بسیار کے باجود نہیں ملی۔(والعلم عند اللّٰہ)
درج بالا دونوں سندوں کا دارومدار حبیب کاتب مالک پر ہے جس کے بارے میں امام ابن عدی نے فرمایا:" یضع الحدیث"وہ حدیث گھڑ تا تھا۔(ج2ص818)
ابو حاتم الرازی نے کہا:"یکذب" وہ جھوٹ بولتا تھا۔(الجرح والتعدیل ج3ص100)
یعنی یہ روایت موضوع ہے۔
2۔امام طبرانی نے کہا:
"حدثنا بشر بن موسى: ثَنَا أبو عبد الرحمن المقری: ثَنَا ابن لهيعة: حدثني ابن هبيرة عن حبيب بن مسلمة الفهري -وكان مُسْتَجَاباً -أنه أمِّرَ على جيش، فدرب الدورب، فلما لقي العدو؛ قال للناس: سمعت رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم يقول:( لا يجتمع ملأ فيدعو بعضهم ويؤمن بعضهم إلا أجابهم الله. )ثم إنه حمد اللّٰه وأثنى عليه فقال: اللهم! احقن دماءنا، واجعل أجورنا أجور الشهداء ". فبيناهم هم على ذلك إذ نزل الهنباط أَمِير العدو، دخل على حبيب سرادقه. قال ابو القاسم:الهنباط بالرومية: صاحب الجيش ".(المعجم الکبیر ج4ص21،22،حدیث نمبر3536)
حاکم نیشاپوری (متوفی 405ھ) نے کہا:
"اخبرنا الشيخ الامام ابوبكر بن اسحاق:حدثنا بشر بن موسى: ثَنَا أبو عبد الرحمن المقری: ثَنَا ابن لهيعة: حدثني ابن هبيرة عن حبيب بن مسلمة الفهري.....الخ" (المستدرک ج3ص347)